A letter from Councillor Ruth Dombey, Leader of the Council

عزیز رہائشی،
میں تقریباً 12 سال سے لندن بورو آف سوٹن کی لیڈر ہوں اور ماضی میں ایسا کوئی وقت نہیں گزرا جب کونسل کو درپیش مالی بحران اتنا بڑا ہو
جتنا کہ ہم اب دیکھ رہے ہیں۔
برطانیہ بھر میں تمام کونسلوں کو پچھلے کئی برسوں میں حکومت کی کم فنڈنگ، ہماری سروسز کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور بڑھتے ہوئے
اخراجات کے نتائج سے نمٹنا پڑ رہا ہے۔
سوٹن میں، کونسل کو مرکزی حکومت سے فنڈنگ کی مد میں ملنے والی رقم میں کمی کی گئی ہے تاہم ایسے بالغوں اور بچوں کی تعداد میں
جنہیں ہماری دیکھ بھال کی ضرورت ہے بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اس دیکھ بھال کی فراہمی کے اخراجات ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ہمارا بجٹ بھی کم پڑتا جا رہا ہے۔
ہماری زیادہ تر فنڈنگ ہمارے کونسل ٹیکس سے آتی ہے اور اہم سروسز کی فراہم کو جاری رکھنے کے لیے، حکومت سمجھتی ہے کہ کونسلیں
اپنے رہائشیوں پر ٹیکس لگا کر اپنے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کر لیں گی۔ اس لیے ہمارے پاس کونسل ٹیکس بڑھانے کا مشکل فیصلہ
کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔
اس کا مطلب ہے کہ بینڈ ڈی پراپرٹی میں رہنے والا اوسط سوٹن گھرانہ کونسل ٹیکس کی مد میں فی ہفتہ £1.55 اضافی ادا کرے گا اور ساتھ ہی
گریٹر لندن اتھارٹی (لندن کے میئر) کے چارج کے لیے فی ہفتہ اضافی £0.72 ادا کرے گا۔ فی ہفتہ کل اضافہ £2.27 ہے۔
میں جانتی ہوں بہت سے لوگوں کے لیے کونسل ٹیکس میں اضافہ ایک مشکل وقت میں سامنے آیا ہے اور اس خط کی پچھلی طرف آپ کو ایسی
سروسز کی معلومات مل سکتی ہیں جو آپکی مدد کر سکتی ہیں۔
کونسل ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے، میں وعدہ کرتی ہوں کہ ہم ایک ایسی کونسل بن کر رہیں گے جو آپ کے پیسے کو دانشمندی اور
اچھی طرح سے استعمال کرتی ہے۔ 2011 کے بعد سے کونسل کے سخت بچت پروگرام کی وجہ سے ہمیں £118 ملین سے زیادہ کی بچت ہوئی
ہے اور حال ہی میں کونسل نے ایسے پروگرام نافذ کیے ہیں جو 800 ایسی سروسز کی فراہمی کو جاری رکھیں گے جن پر ہم انحصار کرتے
ہیں تاہم ان سے کونسل کی ورک فورس کا حجم کم ہو جائے گا۔
اگلے سال کے دوران، ہماری سروسز کی ڈیمانڈ میں کمی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور ہمیں مزید £10.6 ملین کی بچت کرنے
کی ضرورت ہے، اس وجہ سے ہمارا بجٹ پریشر میں ہی رہے گا۔
اسکی وجہ سے، کونسل اپنا کام کرنے کا طریقہ بدل رہی ہے۔ ہمارے تبدیلی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، کونسل ان سروسز کے بارے
میں آپکے خیالات جاننا چاہے گی جنہیں ہم فراہم کرنے کے متحمل ہوسکتے ہیں اور میں آپکو اس معاملے میں شامل ہونے کی ترغیب دونگی۔
تبدیلی کے اس پروگرام کے ساتھ ساتھ، ہم ایسی سرمایہ کاری کو جاری رکھیں گے جو ہم نے کی ہیں جس سے ہمارے بورو میں رہنے والے اور
کام کرنے والے ہر فرد کو فائدہ پہنچے گا۔ مثال کے طور پر، بیلمونٹ میں لندن کینسر ہب ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کرے گا۔ ٹاؤن سینٹر کی
تعمیر نو کے منصوبے کام اور تفریح کے بہتر مواقع فراہم کریں گے، ہماری دکانوں کھلی رکھیں گے اور نئی ملازمتیں پیدا کریں گے اور ہم اس
بات کو یقینی بنائیں گے کہ اگلے پانچ سالوں میں 500 سے زیادہ نئے سستے گھر بنائے جائیں تاکہ ایسی رہائش گائیں فراہم کی جا سکیں جن کی
بہت سے لوگوں کو اشد ضرورت ہے۔
آنے والے مشکل وقت کے باوجود، مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر اپنی مقامی کمیونٹیز کی مضبوط کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ
سوٹن رہنے، کام کرنے اور فیملی کے لیے ایک بہترین جگہ رہے گا۔
آپ کی مخلص،

کونسلر Ruth Dombey

سوٹن کونسل لیڈر